ابنا: جرمن خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے حکمراں خاندان آل سعود نے اردن میں عوامی مظاہروں کو کچلنے کے لئے اردن کے شاہ کو ایک ارب ڈالر کی مدد فراہم کی ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب ، عرب ممالک میں جاری عوامی بیداری کی لہر کو امریکہ کے تعاون سے کچلنے کی کوشش کررہا ہے سعودی عرب کے حکام کی کوشش ہے کہ عرب ممالک میں جاری عوامی بیداری کی لہر سعودی عرب نہ پہنچ جائے اس لئے وہ دیگر عرب ممالک میں عوامی تحریک کو کچلنے کے لئے مالی اور فوجی وسائل فراہم کررہے ہیں، اردن ، یمن اور بحرین میں جاری عوامی تحریک کو دبانے کے لئے سعودی عرب وسیع پیمانے پر پیسہ خرچ کررہاہے۔ اردن کے شاہ عبد اللہ دوم نے سعودی عرب کے بادشاہ کی مالی حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے۔ ............
/169